the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)


روس اور چین نے امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک کو شام کے بارے میں مذاکرات کا حصہ بننے میں ناکام کر دیا ہے۔ مذاکرات سلامتی کونسل کے لیے تیار کردہ مسودہ قرارداد پر ہونا تھے کہ تاکہ شام میں امداد کی پہنچ کو موثر بنایا جا سکے۔

سفارتکاروں کے مطابق آسٹریلیا، لکسمبرگ اور اردن نے اپنا ایک مسودہ ویٹو کے حامل سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے سامنے پیش کیا۔ اس مسودے پر پیر کے روز ایک اجلاس متوقع تھا۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویٹالی چرکن اور چینی سفیر لیو جیوی نے اجلاس میں شرکت نہ کر کے مسودے پر بحث رکوا دی۔

روسی سفیر کا موقف ہے کہ ''اس موضوع پر اجلاس ضروری نہیں ہے کیونکہ یہ ماورائے حدود



ہے۔ روسی سفیر نے کہا ان کا ملک مغربی اور عرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ کسی بھی قرار داد کو ویٹو کر دے گا۔ ''

انہوں نے مزید کہا '' میں صاف بتا رہا ہوں کہ اس طرح کے کسی مسودے کی منظوری نہیں ہونے دی جائے گی۔ روسی سفارتکار کے مطابق اس مسودے کا مقصد شام کے خلاف سیاسی محاذ آرائی ہے جس سے جنیوا ٹو کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کو نقصان ہو گا۔

واضح رہے جنیوا ٹو کے سلسلے میں مذاکرات کا دوسرا دور دس فروری سے جنیوا میں شروع ہوا ہے۔ لیکن اس دور کے آغاز کے ساتھ ہی فریقین نے ایک دوسرے پر الزامات عاید کیے ہیں۔

شام میں امداد سے متعلق قرارداد پیش کرنے والے ممالک کا خیال ہے کہ وہ روس اور چین کو دوبارہ اس قرارداد کے حق میں راضی کر لیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.